بھارت سے دوطرفہ سیریز کی بھیک نہیں مانگیں گے: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی مودی سرکار پر برس پڑے۔ کہتے ہیں انڈیا کے دو طرفہ سیریز سے بھاگنے کا معاملہ ایشین کرکٹ کونسل میں اٹھائیں گے۔

شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو میں مودی سرکار کو پاک بھارت سیریز میں رکاوٹ قرار دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے اس سے قبل سینیٹ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بتایا کہ بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں کرکٹ اکیڈیمیز قائم کی جا رہی ہیں۔

کراچی کی اکیڈمی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد مرحوم کے نام سے منسوب کی جائے گی۔