بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بس اور ٹرک میں ٹکر سے 13 باراتی ہلاک، 10 زخمی

Injured People

Injured People

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بس اور ٹرک میں ٹکر سے 13 باراتی ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پراکسم کے قصبے کندوکرکے قریب باراتیوں سے بھرا ٹرک مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی۔ ٹرک میں سوار13 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں کوئی مسافر نہیں تھا اس لئے حادثے کے مقابلے میں جانی نقصان انتہائی کم ہو ا ہے۔ بس کا ڈرائیور اور اس کا معاون موقع سے فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے.