بھارت : ٹیکسی ڈرائیور کی دو بچوں کی ماں سے زیادتی، ملزم گرفتار

Woman Raped in India

Woman Raped in India

بھوپال (جیوڈیسک) بھارت میں ایک اور عورت درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، مسافر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی شہر بھوپال میں مبینہ طور پر ایک ٹیکسی ڈرائیور نے دو بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کی ماں نے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اس ڈرائیور کے ساتھ اکثر ٹیکسی میں جایا کرتی تھی۔ تاہم ٹیکسی ڈرائیور کاکہنا ہے کہ اس کے خاتون سے تین سال سے تعلقات تھے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی جس میں ناکامی پر اس نے جھوٹا الزام لگایا ہے۔