ہندوستان کا 6 نئے ٹیسٹ وینیوز کا اعلان

india

india

نئی دہلی (جیوڈیسک) ہندوستان نے 2016-17 سیزن کے لیے 6 نئے ٹیسٹ وینیوز کا اعلان کردیا۔

ان وینیوز میں راجکوٹ، ویشاکاپٹنم، پونے، دھرم شالہ، رانچی اور اندور شامل ہیں جبکہ یہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز کی میزبانی کریں گے۔

ہندوستان 2016-17 میں 13 ٹیسٹ ، آٹھ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔

اس میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ بھی شامل ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا جبکہ ہندوستان بنگلہ دیش کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد اس کی میزبانی کرے گا۔

اس کے علاوہ ہندوستان کو نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرنی ہے جو کہ تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے ہندوستان آئے گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف انڈیا پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

آئندہ سال فروری-مارچ میں آسٹریلوی ٹیم بھی چار ٹیسٹ میچ کھیلنے ہندوستان آئے گی۔