بھارت: ریپ کے ملزمان کو پانچ بار جوتے مارنے کی سزا

India

India

ہریانہ (جیوڈیسک) بھارت میں انصاف فراہمی کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ عدالتوں کے ہوتے ہوئے پنچائیت بھی فیصلے کر رہی ہیں۔

ہریانہ کے ضلع حصار میں مقامی پنچائیت نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے دو ملزمان کو پانچ بار جوتے مارنے کی سزا دی جبکہ متاثرہ لڑکی کو گاؤں چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ اس سے پہلے متاثرہ لڑکی نے پولیس کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر لکھوائی تھی تاہم کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے پنچائیت نے اس معاملے کا فیصلہ سنایا۔