بھارت کے دورے پر آئے جنوبی افریقین کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے

South Africa

South Africa

چنائی (جیوڈیسک) بھارت نے کھیل کے میدان میں کامیابی کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔ جنوبی افریقا اے اور بھارت کی اے ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا میچ چنائی میں کھیلا گیا جس کے لئے جنوبی افریقہ اے ٹیم کے گیارہ کھلاڑی میدان میں نہ اتر سکے۔

16 میں سے 10 کرکٹرز فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہو گئے۔ بھارت نے میچ تو جیت لیا لیکن مہمان نوازی سے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے دل نہ جیت سکا۔

ماضی میں بھی بھارت میں مہمان ٹیموں کے ساتھ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ 2012ء میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو بنگلور میں تیزاب پلا دیا گیا تھا جبکہ 2010ء کے کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے بدترین میزبان کا روپ بہروپ خوب دیکھا گیا۔