بھارت : اتر پردیش میں مختلف حادثات میں چار خواتین سمیت 10 افراد ہلاک

Accident

Accident

ماتھورا (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ماتھورا میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں چار خواتین سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 45 سے زائد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے دونوں حادثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔