بھارت میں کام کرکے زیادہ حوصلہ ملا: صبا قمر

Saba Qamar

Saba Qamar

لاہور (جیوڈیسک) فلمسٹار و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ بھارتی اداکار سلمان خان کیساتھ فلموں میں کام کرنیکا شوق ہے۔

میری اصل پہچان ٹی وی ڈرامے ہی ہیں کسی بھی صورت ڈرامہ انڈسٹری سے الگ نہیں ہوسکتی۔ اپنے ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ مجھے بھارتی فلم انڈسٹری سے جو حوصلہ ملا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی میں زیادہ سے زیادہ وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں لگاؤں۔