کراچی کی خبریں 12/07/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں دہشتگردی و انتشار پھیلانے کی بھارتی سازشیں امریکہ کے مستقل کیلئے خطرہ ہیں اسلئے امریکہ کو پاکستان کیخلاف بھارتی سازشوں کا نوٹس لینا چاہئے کیونکہ مستحکم پاکستان اور مستحکم افغانستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح اور القاعدہ کو شکست دینے اور داعش سے نجات دلانے کیلئے لازم و ضروری ہے۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ بھارت سازشوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے جو کسی بھی طور امریکہ کے مفاد میں ہی نہ ہی مہذب وترقی یافتہ دنیا کے مستقبل کیلئے سودمند ثابت ہوگا اسلئے پاکستان کیخلاف بھارتی سازشوں کا نوٹس لیکر دنیا کو بھارت کیخلاف تادیبی کاروائی کرنی ہوگی بصورت دیگر بھارت دنیا کے امن کو برباد کرکے دنیا میں تیسری جنگ عظیم کی بنیاد رکھ ے گا۔چونکہ یہ جوہری دور ہے اسلئے تیسری جنگ عظیم روایتی نہیں بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی جس سے دنیا مکمل تباہ و برباد ہوجائے گی اسلئے دنیا کے محفوظ مستقبل کیلئے دنیا کو بھارت کے مذموم مقاصد کا نوٹس لینا اور اسے لگام ڈالنے کیلئے اس کیخلاف عراق اور افغانستان طرز کی کاروائی کرنی ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غریب و مستحق خاندانوں اور بے سہارا افراد میں عید ملبوسات ‘ عید گفٹ اور راشن تقسیم کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ پاکستان بھر سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی کراچی آمد نے کراچی کا امن وسکون ہی بلکہ اس کی اقتصادیات ومعاشیات کو بھی برباد کردیا ہے اور کراچی کے شہری روزگار کے ساتھ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ تک بھیک مانگنے یا خود کشی پر مجبور ہورہا ہے مگر حکمران کراچی میں امن کی بحالی ‘میگا سٹی سے جرائم اور کرپشن کے خاتمے اور عوام کو بجلی ‘ پانی ‘ گیس بحران سے نجات دلانے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے ذاتی وسیاسی مفادات کیلئے سامراجی ممالک کے ساتھ مل کر کراچی کو سولر اسٹریٹ لائٹس ‘ سی سی ٹی وی کیمروں اور مفت وائی فائی کی فراہمی کے ذریعے اسمارٹ سٹی بنانے کا ڈرامہ رچاکر اپنے آخری ایام اقتدار میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم کرنے کی تیاری کررہے ہیں جسے عوام مسترد کرتے ہیں کیونکہ عوام کو فری وائی فائی نہیں بلکہ بجلی ‘ پانی ‘ گیس ‘ تعلیم اور علاج کی سہولیات ‘ روزگار اور امن و تحفظ کی ضرورت ہے ۔ فری وائی فائی استحصالی طبقات اور پیٹ بھرے لوگوں کا شوق تو ہوسکتا ہے روٹی کیلئے ترستے ہوئے عوام کی اکثریت کو وائی فائی مطلب بھی نہیں معلوم تو انہیں اس سے نہ تو کوئی شغف ہے اور نہ اس کی کوئی ضرورت و حاجت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماؤں امیر سولنگی ‘سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘راحیل خان سولنگی اور یوسف سولنگی و دیگر نے نوشہرو فیروز میںعبدالفتح سولنگی کے قتل کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی قوم کا ہرطرح سے استحصال کرنے والاحکمران طبقہ مظالم کی انتہا پر اتر آیا ہے مگر استحصالی طبقات کو یہ بات رکھنی چاہئے کہ سولنگی قوم اب لاوارث نہیں رہی بلکہ پاکستان سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر متحدویکجا ہوکر ایک ایسی سیاسی قوت بن چکی ہے جو ملک میں انقلاب کی بنیاد رکھنے جارہی ہے اسلئے سولنگی قوم پر مظالم اور اس کے استحصال کا خاتمہ کیا جائے اور عبدالفتح سولنگی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر سولنگی قوم کے اتحاد سے آنے والا انقلاب حکمرانوں کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی ایوارڈ اورنوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو 18ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے رہنماؤں امیرسولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ واجہ عدنان بلوچ ‘ مشتاق پٹھان ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ یونس سایانی ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ سلیمان راجپوت ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ڈاکٹر فتح میمن ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم ودیگر نے کہا کہ12جولائی 1997ء کو مینگورہ میں پیداہونے والی ملالہ یوسفزئی نے انسانیت سوز بنیاد پرستی اور ظلم و استحصال کیخلاف عزم و حوصلے اور جرأت و ہمت کی مثال بن کر دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔راجونی اتحاد کے رہنماؤں نے ملالہ یوسفزئی سے کہا کہ وہ سندھ میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور خواتین کی معاشی بہتری کے ساتھ خواتین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے معاملات کو بھی عالمی سطح پر ابھاریں کیونکہ حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو یرغمال بنارکھا ہے اور ہر طرح سے ان کا استحصال کرنے کے ساتھ انہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے جس کیخلاف پاکستان راجونی اتحاد اپنے وسائل میں سیاسی سطح پر تبدیلی کی پر امن جدوجہد کر رہا ہے۔