بھارتی اداکار اوم پوری 9 جنوری کو کراچی آئیں گے

Ompori

Ompori

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار اوم پوری اب بہت جلد پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

اسی سلسلے میں وہ بروز ہفتہ 9 جنوری کو کراچی آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ہدایت کار نبیل قریشی کی آنے والی فلم ’ایکٹر اِن لاء ‘ میں اوم پوری بھی شامل ہیں۔

نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضاء علی مرزا اس بارے میں تفصیلی پریس کانفرنس ہفتہ کے روز کراچی میں کریں گے۔