بھارتی اداکار رجنی کانت کے پرستار نے چاکلیٹ سے ان کا مجسمہ بنا ڈالا

Rajinikanth Sculpture

Rajinikanth Sculpture

چنئی (جیوڈیسک) کیفے کے منتظم ویتور کا کہنا ہے مجسمہ بنانے میں دو ہفتے لگے اور چھ سو کلوگرام چاکلیٹ استعمال ہوئی۔ مجسمے کی اونچائی چھ فٹ ہے۔

انہوں نے کہا مجسمہ بنانے کا فیصلہ انٹرنیٹ پر ایک سروے کے بعد کیا گیا جس میں لوگوں کی اکثریت نے فیصلے کی حمایت کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سوشل ورکر نے رجنی کانت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ انہوں نے اور انکے مداحوں نے ایک فلم کی ریلیز کی موقع پر سیکڑوں لیٹر دودھ ضائع کیا ہے۔ مقدمے میں عدالت نے رجنی کانت کو طلب کر رکھا ہے۔