بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے بیاہ رچا لیا

Preity Zinta and  Husband

Preity Zinta and Husband

لاس اینجلس (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پریتی زنٹا کے جیون ساتھی جین گڈانف ان کے بوائے فرینڈ بھی رہ چکے ہیں۔

شادی کا اہتمام امریکی شہر لاس اینجلس میں کیا گیا تھا جس میں نوبیاہتا دلہا اور دلہن کے قریبی عزیز واقارب شریک ہوئے۔ پریتی زنٹا نے اپنی زندگی کی سب سے اہم خبر کو دنیا سے چھپائے رکھا لیکن یہ راز زیادہ دیر تک چھپ نہ سکا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار کبیر بیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پریتی زنٹا کو مبارکباد دے کر اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پریتی زنٹا نے اپنی شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔