بھارتی ایجنٹ کی سزا کا فیصلہ لائق تحسین ہے، راجہ عبد الرازق

Kulbhushan Yadav

Kulbhushan Yadav

کراچی : پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی تمام قوتوں کو لگام دینا ملکی تحفظ کے لیے ضروری ہے، کلبھوشن کی پھانسی سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی تمام قوتوں کو پاکستان کی قوت اور چاک و چوبند فورس کا اندازہ ہو گا، بھارتی ایجنٹ کی سزا کا فیصلہ لائق تحسین ہے جسے جلد منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا۔ پاکستان کے استحکام کے لیے نوجوانوں میں شروع کی جانے والی شعور و آگہی مہم کو دیانتداری کے ساتھ پورا کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم نشرواشاعت محمد عادل نے منگل کے روز مسلم میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی پھانسی سے بھارت اور اس کے ہمنوائوں کو پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہو گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کی پھانسی کی توثیق کر کے جرت و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ MSO کراچی کے ناظم اطلاعات کے مطابق کراچی میں ”فروغ تعلیم فضلاء سیمینار ” 13 اپریل کو ہوگا ، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0310-0202330