بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی فوجیوں سمیت 10 شہری شہید

Pakistani Soldiers

Pakistani Soldiers

مظفر آباد (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے 3 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا ہے۔ شہداء میں کیپٹن تیمور علی، حوالدار مشتاق حسین اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں۔

پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چوکیاں تباہ کر دیں۔ جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجیوں کے ہلاکت ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے نیلم ویلی میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس سے 7 مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے مسافر بس کو وادی نیلم میں ڈھڈنیال کے قریب نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی جس سے مزید چار افراد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے بھارتی فوج کی متعدد چوکیاں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج بٹل، کیرن، باغسر، جورا، کیریلہ، شاہ کوٹ، باغ، نکیال اور تتہ پانی سمیت مختلف سیکٹرز میں شیلنگ اور فائرنگ سے مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ شیلنگ کی وجہ علاقہ مکین گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔