بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے، سید علی گیلانی

Ali Gelani

Ali Gelani

سری نگر (جیوڈیسک) حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے تاہم کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کی قابض انتظامیہ نے مجھے 16 اپریل سے اب تک گھر میں نظر بند کررکھا ہے جب کہ مجھے جمعے کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے جب کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں اور حق خوداریت کے لیے ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔