1947 سے آج تک بھارتی فوج اپنے لوگوں پر ظلم ڈھا رہی ہے: ارون دھتی رائے

Arundhati Roy

Arundhati Roy

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے اپنی فوج پر برس پڑیں، کہتی ہیں کہ انیس سو سینتالیس کے بعد سے کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں جب بھارتی فوج کو اپنے ہی لوگوں کے خلاف استعمال نہ کیا گیا ہو۔

بھارتی فوج کے اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم و ستم پر مصنفہ ارون دھتی رائے بھڑک اٹھیں۔ ایک تقریب میں ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ 1947 کے بعد سے اب تک ہر روز بھارتی فوج اپنے لوگوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔ 1947 کے بعد سے کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب بھارتی افواج کو اپنے ہی لوگوں کے خلاف تعینات نہ کیا گیا ہو۔

اگر آپ دیکھیں تو فوج کو ناگا لینڈ، میزو رام، آسام، گوا، مقبوضہ کشمیر، پنجاب، منی پور، جونا گڑھ میں تعینات کیا گیا اور آج کل وہ چھتیس گڑھ، اڑیسہ اور جھاڑ کنڈ میں لڑائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر آپ دیکھیں تو بھارتی فوج ہمیشہ عیسائی، مسلمان، سکھ اور دلت اقلیتوں کے خلاف تعینات کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی صحافی اور مصنفہ ارون دھتی رائے اس سے پہلے بھی بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور معاشی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔