ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر اب پائلٹ کے بعد انجینئر بھی بن گئے

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

چنائی (جیوڈیسک) سچن کو اس سے قبل ہندوستانی فضائیہ کی تقریب میں مدعو کر کے ان کی خدمات کے اعزاز میں اعزازی عہدہ دیا گیا تھا۔

تاہم اب انہوں نے اپنے تمام شائقین کو حیران کرتے ہوئے انجینئرنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا اور گاڑیوں کے نٹ بولٹ کسنے لگے ہیں۔ سچن ہندوستان میں واقع بی ایم ڈبلیو کے پلانٹ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایک گاڑی کے نٹ بولٹ کسے۔

سچن کی جانب سے جس بی ایم ڈبلیو 5 سیریز کے انجن اور ٹرانمیشن کی فکسنگ کی گی اسے ممکنہ طور پر سچن ایڈیشن کے نام سے بیچا جائے گا اور یہ اپنی طرز کی واحد کار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بچے کی حیثیت سے میری ہمیشہ سے ہی بی ایم ڈبلیو گاڑی خریدنے اور اسے چلانے کی خواہش تھی۔

پہلے انہوں نے پانے سے گاڑی کے انجن میں شافٹ لگائی اس کے بعد بی بی ایم ڈبلیو انڈیا کے تین ارکان نے ان کے ساتھ مل کر انجن نصب کرنے میں مدد کی۔