انڈین محاذ آرائی کا مقابلہ محاذ آرائی سے کرنا پڑیگا : پرویز مشرف

 Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چئیر مین جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کے بد قسمتی کے ساتھ افغانستان انٹیلیجنس ادارے ہندوستان حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا مسئلہ کشمیر کے لیئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اُن کے دورِ حکومت میں ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے مذاکرات کی ٹیبل تک آگیا تھا۔

جب کے آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئیر رہنما طاہر حسین سید نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئیے پرویز مسرف جیسی نڈر قیادت کی ضرورت ہے جو کہ پاکستان کو اندرونی طور پر مضبوط اور مستحکم کر سکے اور بیرونی دنیا کو پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف واضح موقف بیان کر سکے اور اقوامِ عالم کو دہشتگردی کے خلاف افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو منوا سکے اور مسئلہ کشمیر کو بھی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرا سکے انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکا بھی پرویز مشرف کی وطن پرستی کی پالیسی کا اقرار کرتے ہوئے امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی آج امریکا فرسٹ کا نعرہ لگا رہا ہے جب کہ پرویز مشرف پاکستان فرسٹ کا نعرہ آج سے چودہ سال پہلے پاکستانی قوم کو دے چکے ہیں۔