بھارتی عدالت نے بیک وقت 3 طلاقوں کو غیرآئینی قرار دے ڈالا

Court

Court

الہ آباد (جیوڈیسک) بھارتی عدالت کی مسلمانوں کے مذہبی احکامات میں مداخلت۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے بیک وقت تین طلاقوں کو غیرآئینی قرار دے ڈالا۔ عدالت کے مطابق، تین طلاقیں مسلمان خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت کے فرمان کے ردعمل میں مسلم پرسنل بورڈ نے کہا ہے کہ تین طلاقیں شرعی مسئلہ ہے، فیصلہ منظور نہیں۔ عدالت کا مزید کہنا ہے کہ کوئی بھی پرسنل لاء بورڈ آئین سے بالاتر نہیں ہے۔

دوسری جانب، مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کہنا ہے کہ تین طلاقیں ایک شرعی مسئلہ ہے، میڈیا میں اس ایشو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا یہ حربہ سول کوڈ کے نفاذ کی کوشش ہے جس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی۔