بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز لیگ ٹی 20 ختم کرنے کا فیصلہ

Trophy

Trophy

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ختم کرکے منی آئی پی ایل لانچ کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین کی عدم دلچسپی کے باعث بی سی سی آئی نے چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیمپئینز لیگ کی جگہ یو اے ای میں منی آئی پی ایل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف ممالک کے ٹاپ کلبز حصہ لیں گے۔ خیال رہے کہ چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بی سی سی آئی، کرکٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مل کر کرتے تھے۔

چیمپئینز لیگ کا آغاز 2009ء میں ہوا تھا اور اب تک اس کے چھ ایڈیشنز ہو چکے ہیں۔ ایونٹ میں آئی سی سی ممبر ممالک کی ڈومیسٹک چیمپیئن ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپئین فیصل آباد ولووز، سیالکوٹ سٹالینز اور لاہور لائنز بھی ایونٹ میں حصہ لے چکی ہیں۔