بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ عالمی کرکٹ سے ریٹائر

Virender Sehwag

Virender Sehwag

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، اس موقع پر انھوں نے اپنے سپورٹرز، بھارتی بورڈ اور دیگر کرکٹ ایسو سی ایشنز کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ، اپنے ٹوئیٹ میں بھارتی بلے باز نے اعلان کیا کہ میں تمام قسم کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئیٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ ، ملکی کرکٹ ایسو سی ایشنز اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔