بھارتی وزیر دفاع کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، مسعود اظہر کا معاملہ گول کر گئے

Manohar Parrikar

Manohar Parrikar

بیجنگ (جیوڈیسک) چین اور بھارت نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور سرحدی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

منگل کو بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

اس حوالے سے بیجنگ میں بھارتی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ منوہر پاریکر چینی وزیراعظم کے سامنے مسعود اظہر پر پابندیوں کی بھارتی قرارداد چین کے ویٹو کر دینے پر شکایت لگانا بھول گئے اور اس معاملے کا کوئی ذکر نہ کیا۔