باہو بلی 2 نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

 Bahubali 2

Bahubali 2

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی فلم باہو بلی 2 نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، نو دن میں دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کما لئے، اٹھائیس اپریل کو ریلیز ہوئی فلم باہو بلی 2 نے پہلے دن سے ہلچل مچا رکھی ہے۔

ان نو دنوں میں فلم نے تمام سابق ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ہندی، تیلگو، تمل اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوئی فلم نے بھارت میں آٹھ سو کروڑ روپے جبکہ اوور سیز دو سو کروڑ روپے کما لئے ہیں۔

فلم میں پربھاش، رانا ڈگبتتی، انوشکا شیٹی اور تمنا نے اہم کردار کیے ہیں۔