بھارتی فلموں کے مزاحیہ اداکار رزاق خان انتقال کر گئے

Razzak Khan

Razzak Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلموں کے مزاحیہ اداکار رزاق خان انتقال کر گئے، انہوں نے اپنی کامیڈی سے شائقین کو خوب ہنسایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رزاق خان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔

ان کی نماز جنازہ ممبئی میں کل شام چار بجے ہو گی۔ مشہور کامیڈین رزاق خان نے بالی وڈ میں دو دہائیوں تک شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

ہیلو برادر، ہیرا پھیری، بادشاہ ، چوروں کا راجہ رزاق خان کی مشہور فلمیں ہیں۔ انہوں نے تقریباً نوے فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے۔