بھارتی فلموں سے مقابلہ کرنے کے لئے بہترین کام کرنا ہو گا: مصطفی قریشی

Mustafa Qureshi

Mustafa Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

بھارتی حکومت اپنی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کر رہی ہے اور اسی وجہ سے ان کی فلمیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز ہوتی ہیں جبکہ ہماری حکومت نے فلم انڈسٹری کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے اور اس سے بڑھ کر بدقسمتی کیا ہو گی کہ ہماری ثقافت کا کوئی وزیر ہی نہیں۔

فلم اور ڈرامہ کسی بھی ملک کی ثقافت کے عکاس ہوتے ہیں اور ہمیں اپنی ثقافت کو مضبوط بنانے کےلئے اپنی فلموں کو مقامی مارکیٹ کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی متعارف کرانا چاہیے۔

یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسروںنے ہمت کر کے فلمیں بنائیں جس کے بڑے مثبت نتائج آرہے ہیں ۔ پاکستان فلم انڈسٹری ایک حد تک زوالی کا شکار ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہو چکی ہے۔