بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک طالبہ شہید، 4 شہری زخمی

Line of Control Firing

Line of Control Firing

کوٹلی (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج پھر بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک طالبہ کو شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ شہید اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ثوبیہ پروین، مہروز، روبینہ اور محمد رفیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پاک فوج کی جانب بھارتی جاررحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔