بھارتی حکومت نے حریت راہنما سید علی گیلانی کو پاسپورٹ جاری کر دیا

Syed Ali Gilani

Syed Ali Gilani

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے حریت راہنما سید علی گیلانی کو کم مدت کا پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔ حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کو جاری کیے گئے پاسپورٹ کے کارآمد ہونے کی مدت 9 ماہ ہے۔

ریجنل پاسپورٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ سید علی گیلانی کے گھر کے پتے پر ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا۔

پاسپورٹ کے لیے سید علی گیلانی کی درخواست مئی میں نامکمل معلومات کی بنیاد پر مسترد کر دی گئی تھی۔ 5 جون کو وہ پاسپورٹ حکام کے سامنے پیش ہوئے اور ضابطے کی کارروائی پوری کر دی۔

اس دوران انہیں خود کو بھارتی شہری بھی تسلیم کرنا پڑا لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب نہ چاہتے ہوئے مجبوراً کر رہے ہیں۔