بھارتی ہائی کمشنر کی گیتا سے ملاقات، جلد بھارت بھجوانے کی یقین دہانی

Indian High Commissioner, Gita Meeting

Indian High Commissioner, Gita Meeting

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون اور ان کی اہلیہ نے ایدھی سنٹر میں بھارتی لڑکی گیتا سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی سی اے راگھون کا کہنا تھا کہ گیتا کے اہل خانہ کو جلد ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔

یوم آزادی پر گیتا کو گھر بھیجنا امن کا پیغام بھی ہے پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں اور دونوں کے درمیان انسانیت کا رشتہ اہمیت کا حامل ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔