بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ 17 جولائی کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہونگے

Rajnath Singh

Rajnath Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اتوار 17 جولائی کو امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوں گے اور ان کے ایجنڈے میں انسداد دہشت گردی تعلقات میں اضافہ، خفیہ معلومات کا تبادلہ اور دونوں ممالک کے شہریوں کا با آسانی سفر سرفہرست رہے گا۔

راجناتھ سنگھ واشنگٹن میں ہند، امریکہ ہوم لینڈ سکیورٹی مذاکرات میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ امریکی ٹیم کی قیادت سیکرٹری آف ہوم لینڈ جے چارلس جانس کریں گے۔

اس اجلاس میں دیگر مسائل جیسے سائبر سکیورٹی، اہم تنصیبات کا تحفظ، غیر قانونی رقم لین دین کی روک تھام، میگا سٹی پولیسنگ اور سائنس و ٹیکنالوجی موضوع زیربحث رہیں گے۔