بھارتی مدارس میں اردو اور عربی زبانوں پر پابندی لگائی جائے، شیوسینا

Shiv Sena

Shiv Sena

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی سے مدارس میں اردو اور عربی زبان پر پابندی عائد کرتے ہوئے انگریزی اور ہندی کو رائج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

حکومت کی اتحادی جماعت نے ایک اخبار کے اداریے میں لکھا کہ برطانوی حکومت یہ سوچنے میں غلط نہیں کہ خود ساختہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اپنے پروپیگنڈے کیلیے ان پڑھ مسلمان خواتین کو استعمال کر رہے ہیں۔

اگر حکومت برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جیسی ہمت دکھاتے ہوئے مدرسوں کو اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہو گا، انتہا پسند تنظیم نے مزید کہا کہ حکومت حوصلہ دکھاتے ہوئے یکساں سول کوڈ لانے کے ساتھ ساتھ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بھی شروع کرے۔