بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر برطانوی ایئر لائن کے رویے پر ناراض

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی ایئر لائنز کے لئے جب سچن ٹنڈولکر نے ایئر پورٹ پر ٹکٹ مانگے تو وہاں موجود انتظامیہ نے ان سے پورا نام بتانے کا مطالبہ کر دیا جس پر سچن سخت ناراض ہوئے اور اس کا اظہار انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے بھی کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن نے سیٹوں کی دستیابی کے باجود ان کا نام ویٹنگ لسٹ میں رکھ دیا جبکہ ان کے سامان پر بھی غلط منزل کا ٹیگ لگا دیا جس کے باعث وہ اور ان کی فیملی کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ سب سے افسوسناک بات یہ تھی کہ بجائے ٹکٹ دینے کے ایئر لائن کی انتظامیہ ان سے پورا نام پوچھنے لگی۔ سچن کے مداحوں نے برطانوی ایئر لائن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔