بھارتی میڈیا دھونی الیون پر برس پڑا: کپتان، منیجمنٹ کی چھٹی کرانے کا مطالبہ

MS Dhoni

MS Dhoni

بھارت (جیوڈیسک) ایک دو اور پھر تیسرا ون ڈے میچ بھی ہاتھ سے گیا۔ بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل تیسری شکست ہو گئی۔ پانچ میچوں کی سیریز سے دھونی الیون آؤٹ ہوئی تو بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز نے حسب روایت سب کو کلین بولڈ کر دیا۔

ماضی کے کپتان محمد اظہر الدین نے ٹیم منیجمنٹ کو فارغ کرنے کا کہہ دیا۔ سابق کپتان سارو گنگولی کو بھی ٹیم انڈیا کی کارکردگی سے بہت مایوسی ہوئی، کہتے ہیں کہ دو سال سے دھونی کی قیادت میں ایک ون ڈے سیریز نہیں جیتی، اب کپتان کا کچھ کرنا ہو گا۔

بھارتی میڈیا ایسا سیخ پا ہوا کہ ساری سلیکشن کو غلط قرار دیا اور روایتی حریف پاکستان سمیت انگلینڈ کی ٹیموں سے سبق سیکھنے کا طعنہ بھی دے دیا۔