بھارتی میڈیا کشمیر کا صحیح چہرہ نہیں دیکھاتا: ہما قریشی

Huma Qureshi

Huma Qureshi

ممبئی (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے حق میں آخر کار بالی وڈ سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔ معروف اداکارہ ہما قریشی کہتی ہیں کہ بھارتی میڈیا کشمیر کی صحیح تصویرپیش نہیں کرتا، وہ اب بھی ہر سال کشمیر جاتی ہیں۔

کشمیر جتنا خوبصورت ہے وہاں کے لوگ اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا حل وقت کی ضرورت ہے۔

ہما قریشی کے بھائی اداکار ثاقب سلیم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں رات 8 بجے کے بعد زندگی رک سی جاتی ہے جبکہ کشمیری عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتی ہے۔