بھارتی فلمیں پاکستانی امپورٹرز کو دینے سے انکار کر دیا گیا

Indian Movies

Indian Movies

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی ہٹ دھرمی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر فلموں کی نمائش اور فنکاروں کو کام نہ کرنے دینے پر شدید تناؤ پیدا ہوگیا، پاکستان کے وہ فلم امپوٹر جنھوں نے بھارتی فلموں میں سرمایہ کررکھی ہے ان کا سرمایہ ڈوب جائے گا وہ اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں۔

پاکستانی میں بھارتی فلموں کے امپورٹرز نے بھارتی حکومت اور پاکستانی حکومت سے کہا کہ جن بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں نے کام کیا ہے،انھیں پاکستان میں نمائش کی اجازت دی جائے۔

دوسری طرف بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور تقسیم کاروں اور فلم سازوں نے بھارتی ہندو پسند تنظیموں کے شدید دباؤ اور دھمکیوں کے بعد کسی بھی بھارتی فلموں کے پرنٹ پاکستان کے فلم امپورٹر کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کے فلم امپوٹرز کا کہنا ہے کہ فلم’’ اے دل مشکل‘‘ اور ’’شیوے‘‘ اس ہفتہ نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن بھارتی فلم تقسیم کاروں نے ان دونوں فلموں کے پرنٹ پاکستان کو دینے سے انکار کردیا،اب یہ دونوں فلمیں پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جا سکیں گی۔