میں اب بھی دیسی پنجابی گرل ہوں، پریانکا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) ہالی ووڈ جا کر بھی بالی ووڈ کڑی نہیں بدلی، پریانکا چوپڑا کہتی ہیں ہالی ووڈ پہنچ کر بھی ان کا مزاج نہیں بدلا وہ اب بھی دیسی پنجابی گرل ہیں۔

بھارتی ٹی وی ٹاک شو میں ہدایت کار کرن جوہر کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی راز افشا کئے، انہوں نے اداکار ڈائے نے جانسن کو ہالی ووڈ کا سلمان خان قرار دیا۔

کہتی ہیں وہ جلد فلم “بے واچ” کی تشہیر کے لئے بھارت آئیں گے۔ پریانکا چوپڑانے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بات پر یقین ہے کہ نظر لگتی ہے اس لئے اپنی خوبیوں کو چھپا کر رکھنا چاہیے۔