بھارتی فوجی ،کشمیر میں خواتین کی آبرو ریزی کر رہے ہیں، کنہیا کمار

Kanhaiya Kumar

Kanhaiya Kumar

نئی دہلی (جیوڈیسک) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کر رہے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنہیا کمار نے یہ بات عالمی یوم خواتین کے موقع یونیورسٹی میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ کنہیاکمارنے شہید کشمیر ی محمد افضل گورو کی برسی کے موقع پر9فروری کو یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقادکیا تھا جس کی پاداش میں بھارتی پولیس نے انہیں 12فروری کو گرفتار کر کے ان پر بغٖاوت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہیں چند روز قبل ضمات پر رہا کیا گیا۔