انڈین جاسوس کی گرفتاری اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے۔ شمروز الہی گھمن

Kulbhushan Yadav

Kulbhushan Yadav

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) انڈین جاسوس کی گرفتاری اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے اور بلوچستان ،سندھ سمیت وطن کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن نے اپنے بیان میں کی انہوں نے کہاکہ رینجر کے کامیاب آپریشن اور بلوچستان سے انڈین ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد آج کراچی کے حالات گواہی دے رہے ہیں کہ ایم کیو ایم غیر ملکی طاقتوں کی آلہ کار سیاسی جماعت ہے۔

۔انھوں نے کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اور ان کی پالیسوں کی وجہ آج ملک اور دیار غیر میں پاکستانیوں کو ایک با وقار قوم کی طرح پہچانا جا رہا ہے۔