بھارتی ریاست آندھر اپردیش اور تلنگانہ میں گرمی کے باعث 300 افراد ہلاک

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست آندھر اپردیش اور تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر سے ایک ہفتے کے دوران 3 سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت شہر حیدر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ریاستوں کے بڑے شہروں اور اضلاع میں سڑکیں سنسان رہیں۔

جبکہ گرمی کے سبب لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔