بھارتی ریاست آرونچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک

Landslide

Landslide

تناگر (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آرونچل پردیش میں مسلسل بارشوں کے باعث لیںڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آرونچل پردیش کے ضلع تاوانگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سرحد کے ساتھ لگنے والے متنازع علاقے آرونچل پردیش میں مسلسل بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گر گیا۔

حکام کے مطابق مٹی کا تودہ مزدوروں کے کیمپ پر گرا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جو مزدور تھے۔

حکام کے مطابق ملبے سے 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ ریسکیو ٹیمیں ساتھ ساتھ ملبا ہٹانے کے کام میں بھی مصروف ہیں۔