بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں کار حادثہ، 4 افراد جاں بحق

Jharkhand

Jharkhand

جھار کھنڈ (جیوڈیسک) مخالف سمت سے آ رہے ٹرک سے بچنے کی کوشش میں ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی دریائے تجنہ میں جا گری۔

حادثے میں معجزاتی طور پر گاڑی کا ڈرائیور زندہ بچ گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں آٹھ افراد موجود تھے جن میں سے چار کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔