بھارتی ریاست بہار میں الکوحل کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد

Alcohol

Alcohol

پٹنا (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں الکوحل کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں الکوحل استعمال کرنے اور اس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ 7 اپریل سے ریاست میں الکوحل کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی ہے جب کہ پابندی کا مقصد لوگوں میں الکوحل پینے کی عادت کو ختم کرنا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے نہ صرف گھریلو تشدد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے بچوں کی تعلیم پر بھی برا اثر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں الکوحل کی پابندی کا وعدہ کیا تھا جب کہ ریاست کی تمام جماعتوں نے اس فیصلے حمایت کی ہے۔