بھارتی ریاست اڑیسہ میں ٹریفک حادثے سے کبڈی کے 8 کھلاڑی ہلاک، متعدد زخمی

Bus Accident

Bus Accident

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ میں منی بس کھائی میں گرنے سے کبڈی کے 8 کھلاڑی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں سندھاپور سے تعلق رکھنے والی کبڈی ٹیم ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاؤں آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کبڈی ٹیم کے 8 کھلاڑی ہلاک جب کہ 9 شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔