بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں نے تباہی مچا دی، نظام زندگی معطل

Tamil Nadu Rain

Tamil Nadu Rain

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

چنائی شہر کی سڑکیں نہر کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ چنائی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا۔ حکام نے اسکول اور کالجز کو بند رکھنے اور دریا کے کنارے بسنے والے افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی ہے۔

چمبرم بکم ڈیم سے 20 ہزار کیوبک فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے پانی کا اخراج ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

چنائی شہر میں ریسکیو آپریشن کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق اگلے تین سے چار روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔