بھارتی سپریم کورٹ ہم جنس پرستی پر غور کریگی

Indian Supreme Court

Indian Supreme Court

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں ہم جنس پرستی کی اجازت ہونی چاہئے یا نہیں، اس سوال پر اب سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ غور کرے گا۔

سپریم کورٹ نے جنوری 2014ء میں اس قانون کو آئین سے ہم آہنگ قرار دیا تھا جس کے تحت ہم جنس پرستی کو جرم تصور کیا جاتا ہے۔ وہ 19 صدی میں بنایا گیا تھا۔