بھارتی سرجیکل سٹرائیک ڈرامے کی ایک اور قسط تیار، مودی آج فوجیوں کو تمغے دینگے

Indian Army

Indian Army

نئی دہلی (جیوڈیسک) مودی سرکار نے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کرنے والے بھارتی فوجیوں کو آج یوم جمہوریہ کے موقع پر اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال29 ستمبر کو کنٹرول لائن پر نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کرنے والے ایلیٹ پیرا کمانڈو فورسز کے 15 اہلکاروں کو آج بہادری کے تمغے دئیے جائیں گے۔

ان فوجیوں کو تمغے دینے کی سفارش آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کی تھی۔