کہیں بھارتی چال تو نہیں، خیال رہے

India

India

تحریر : مایام اعوان، لاہور
پاک بھارت تعلقات ہمیشہ سے ہی کشیدگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بھارت پاکستان کے ساتھ کبھی بھی مخلص نہیں ہو سکتا ہاں نند بھابھی کی طرح دونوں ممالک مصلحت کے تحت ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد پھر وہی رسہ کشی اور اس بار تو بھارت کے بھڑکنے کی وجہ کشمیر ہے۔ جہاں وہ اپنا تسلط جمانے کوبے قرار کبھی پاکستان کو دہشت گرد قرار دیتا ہے تو کبھی اپنی ہی عوام کو سرجیکل اسٹرائیک کا لالی پاپ تھماتا ہے۔

ایک بات تو بھارت کبھی بتانا پسند نہیں کرے گا۔ اگر پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہوکر دہشت گرد ملک ہے تو بھارت گزشتہ ستر برس سے کشمیر میں عزتیں تار تار کررہا، معصوم کلیوں کے گلے کاٹ کر ان کے بوڑھے ماں باپ کو سڑکوں پر روند کر کون سے امن کا پرچار کر رہے ہیں۔

Pakistan

Pakistan

ایک طرف تو بھارت نے پاکستان سے قطع تعلقی کرتے ہوئے ان کے ایکٹرز کو ملک سے نکالا وہیں پاکستان کے کچھ خیرخواہ بھارتیوں نے پاکستان کو سپورٹ کیا۔

اگر اصل تنازع کشمیر ہے تو ایسا قدم اٹھا کر پاکستان کو جذباتی کر کے پاکستانیوں کی توجہ اصل مقصد سے ہٹانے کی یہ کوئی نئی سازش تو نہیں؟ سیانے کہتے ہیں دشمن کی چال پہ ہمیشہ نظر رکھو۔

Kashmir Violence

Kashmir Violence

اسی لیے پاکستانی عوام سے بھی گزارش ہے جوش میں آئیے لیکن ہوش مت کھوئیے۔

ہمارے پاکستانی (ایکٹرز) قابل احترام سہی لیکن ان بیٹیوں ان ماﺅں کی عزتیں کہیں زیادہ اہم ہیں جو صبح و شام بھارتی ہوس کی بھینٹ چڑھ کر زندگی سے ہاتھ دھو رہی ہیں۔انہیں کبھی مت بھولیے گا۔

تحریر : مایام اعوان، لاہور