بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف اہلیان سبی کی جانب سے احتجاجی ریلی

Sibi

Sibi

سبی (نامہ نگار) بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف اہلیان سبی کی جانب سے احتجاجی ریلی ویگن اڈہ سبی اقبال روڈ سے چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال کی قیادت میں نکالی گئی شرکاء نے پلے کارڈز بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیری سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پبلک پارک سبی میں احتجاجی جلسہ عام کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی مظاہرے میں ریلی کے شرکاء نے بھارتی پرچم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

احتجاجی جلسہ عام سے ملک قائم الدین دہپال نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی تحریک آزادی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے تشدد کے زریعے کشمیریوں کو جھکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا کشمیری رہنما برہان دانی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری کی شہادت کے بعدتحریک آزادی کشمیر نے نئی کروٹ لی ہے بے پناہ ظلم کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈے لہرائے جارہے ہیںجو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری بھارت کے غاضبانہ قبضے کو قبول نہیں کرتے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں کو بھی ٹارچر سیل بنا رکھا ہے زخمیوں کو ایمبولینسوں سے اتار کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے کشمیری کی خواہشات کا اظہار ہے مقررین نے کہا کہ اگر بھارت خطے میں امن چاہتا ہے تو کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دے بھارت مفادات کے حصول کیلئے خطے کو جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے اقوام متحدہ نے بھی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم پاکستانی بھائیوں کیلئے المیہ سے کم نہیں پاکستانی بھائی کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت کرتے رہیں گے۔

مقررین نے کہا ہے کشمیر کی آزادی تک بھارتی سے جنگ جاری رہے گی بعدازاں پبلک پارک سبی سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت منتخب کونسلرز نے کی احتجاجی ریلی چاکر روڈ اقبال روڈ جناح روڈ سے ہوتی ہوئی ساقی چوک پر احتجاجی جلسہ عام کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی جلسہ عام سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سید نور احمد شاہ ، سبی اتحاد کے سردارزادہ میر ابراہیم باروزئی ، پی ٹی آئی کے شیخ رشید ، ڈومکی گروپ کے زاہد مشروف، شہری حقوق کمیٹی کے محمد علی ، بلوچستان لیبر فیڈریشن سبی کے طاہر وکٹر ، ایریگیشن یونین کے خلیل اللہ ، حاجی محمد اکبر خان سیلاچی، ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے قادر بخش لونی ،ندیم رضا زیدی ،شہباز خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے کر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایف سی ، پولیس لیویز کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے تھے جبکہ سبی شہر مکمل طور پر کشمیرمیں ہونے والے مظلوم کے خلاف بند تھاواضھ رہے کہ بھارتی کی جانب سے کشمیریوں عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی ، نصیر آباد، صحبت پور، بھاگ اوستہ محمد،مچ ڈھاڈر سمیت پاکستان کے کونے کونے میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔