سابق بھارتی فوجی کی خودکشی: ورثاء سے اظہار یکجہتی پر راہول کی گرفتاری اور رہائی

Rahul Gandhi

Rahul Gandhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) سرجیکل سٹرائیک کی بڑھکیں مارنے والی مودی سرکار کے دیس میں سابق فوجی پنشن کے لئے خودکشیاں کرنے لگے۔ ون رینک ون پنشن کے نفاذ کے لئے سابق فوجی رام کشن گریوال کی خودکشی کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں ہائی وولٹیج ڈراما جاری ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو پولیس نے کشن گریوال کے گھر جانے سے روک دیا۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی گرفتاری اور رہائی کی آنکھ مچولی بھی ہوتی رہی۔

کانگریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مودی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کرکے چھپ نہیں سکتے۔ فوجیوں کے ورثاء کو جواب دینا ہو گا۔ بھارتی پولیس نے کشن گریوال کے خاندان والوں کو بھی نہیں بخشا اور غم زدہ خاندان کے 12 افراد کو گرفتار کر کے لے گئے۔