انڈونیشیا : طیارے کے حادثے میں 13 افراد ہلاک

Indonesia Plane Crash

Indonesia Plane Crash

تیمیکا (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں ایک تربیتی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ چھوٹا ٹرانسپورٹ طیارہ تھا جو تیمیکا شہر سے اڑا اور تربیتی پرواز کے دوران پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

اطلاع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں تک رسائی ہو گئی ہے۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں زمینی رسل و رسائل نہ ہونے کی وجہ سے طیارے کی مدد سے رسل و رسائل کا کام لیا جاتا ہے۔

ملک میں طیاروں کے حادثے ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں گذشتہ سال بھی ایک فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔