انڈونیشیا: زلزلے کے شدید جھٹکے درجنوں ہلاک وزخمی

Earthquakes

Earthquakes

سماٹرا (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں زلزلے نے تباہی مچا دی جس میں متعدد فراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ خبرکے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں رات گئے 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے صوبے آچے میں درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

عمارتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 25افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں جنہیں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، زلزلے کے باعث گرنے والی عمارتوں کے نیچے درجنوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی مارین ارضیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جس سے صوبے آچے میں درجنوں عمارتیں مہندم ہو چکی ہیں جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی ختم ہو چکا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔ تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو نے کا خدشہ ہے۔